• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

by امت ڈیسک
27/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز راجوری کا دورہ کیا اور وہاں مارے گئے تین عام شہریوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے متاثرین کو یقین دلایاکہ ’’اس معاملے میں انصاف کے تقاضے ضرور پورے کئے جائیں گے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری پہنچے اور وہاں پر فوجی پوچھ تاچھ کے دوران زخمی ہوئے افراد سے ملاقات کی۔

زخمیوں کی عیادت کے بعد جی ایم سی راجوری کے باہر وزیر دفاع نے متاثرین کے گھر والوں کو یقین دلایا کہ ’’معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔‘‘ ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے ڈاک بنگلوو راجوری میں زیر حراست مارے گئے تین افراد کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وہاں پر موجود اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ’’اس معاملے میں انصاف ضرور ہوگا۔‘‘ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نے متاثرین کو بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کی گئی ہے تاکہ ’’انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی بنایا جا سکے۔‘‘ معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع نے راجوری میں فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس دوران راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں راج ناتھ سنگھ کو جانکاری فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ پونچھ کے بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر عام شہریوں سے پوچھ تاچھ کی۔ مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران فوج نے شہریوں پر تشددد کیا جس دوران تین شہریوں کی موت واقع ہو گئی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ زد و کوب کے ذریعے قتل کیے جانے کے بعد تین افراد کی لاشیں بوریوں میں بھر کر گاؤں والوں کے سپرد کر دیں۔ ادھر، فوج نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں اور وہاں پر تعینات بریگیڈیر سمیت تین آفیسروں کو اٹیچ کیا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے قتل کیے گئے افراد کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

Next Post

پونچھ میں ساتویں روز بھی آپریشن جاری، انٹرنیٹ بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
پونچھ ملی ٹینٹ حملہ: تین فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی

پونچھ میں ساتویں روز بھی آپریشن جاری، انٹرنیٹ بند

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

بارہمولہ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

بارہمولہ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

پلوامہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت

پلوامہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »