امت نیوز ڈیسک//
راجوری، 29 دسمبر: پونچھ اور راجوری اضلاع میں حکام میں فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے ساتویں روز بعد انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حکام نے آج سہ پہر خدمات کو بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں تقریباً ایک ہفتہ سے جاری صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر خدمات کو روک دیا گیا تھا۔










