• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ:محبوبہ مفتی کو لواحقین سے ملنے سے روک دیا گیا

پونچھ:محبوبہ مفتی کو لواحقین سے ملنے سے روک دیا گیا

by امت ڈیسک
30/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست محبوبہ مفتی اپنے حامیوں سمیت راجوری – پونچھ شاہراہ پر اُس وقت دھرنے پر بیٹھ گئی جب انہیں انتظامیہ کی جانب سے پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے وہ حراست کے دوران زد و کوب کے دوران ہلاک کیے گئے مقامی شہریوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کے لیے ٹوپہ پیر، پونچھ جانا چاہتی ہیں تاہم انہیں اس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

پونچھ – راجوری ہائی وے پر احتجاجاً دھرنے پر بیٹھی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ پونچھ، ٹوپہ پیر علاقہ جائے بنا واپس نہیں لوٹیں گی، چاہے انہیں رات بھر شاہراہ پر ہی کیوں نہ بیٹھنا پڑے۔ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کے اس رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’حیران کن طور پر صرف مجھے لواحقین کے ساتھ ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ ان کی پارٹی کے ممبران و لیڈران آزادی سے وہاں جا رہے ہیں۔‘‘میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’نہ جانے انتظامیہ مجھ سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟ سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پھر بھی مجھے اجازت نہیں دی جا رہی۔ ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے، لیڈران لواحقین سے مل رہے ہیں، صرف مجھے روکا جا رہا ہے، شاید اس وجہ سے کہ کہیں ان (سیکورٹی ایجنسیز) کی پول نہ کھل جائے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے سنا ہے کہ وہاں فوج نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کو بھی ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے۔‘‘ تاہم انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے محبوبہ مفتی کو روکے جانے سے متعلق کوئی بھی وضاحتی، تائیدی یا تردیدی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں محبوبہ مفتی کو گزشتہ ہفتے بھی اُس وقت پونچھ جانے سے روکا گیا اور انہیں سرینگر میں ہی خانہ نظر بند کیا گیا جب پونچھ کے بفلیاز علاقے سے فوجی حراست کے دوران تین شہریوں کو مارنے کی خبریں موصول ہوئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

Next Post

شوپیاں میں چھت سے گر کر مزدور کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں میں چھت سے گر کر مزدور کی موت

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے:فاروق عبداللہ

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

دفعہ 370 ہمیشہ کےلیے ختم، جموں کشمیر اور لداخ بااختیار : وزیراعظم

وزیر اعظم نے ورچول موڑ میں جموں کے کٹرا میں دوسری ”وندے بھارت “ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم نے ورچول موڑ میں جموں کے کٹرا میں دوسری ”وندے بھارت “ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

کٹرا-دلی وندے بھارت ریل سروس جموں کشمیر کےلیے تاریخی حیثیت کی حامل : ایل جی

کٹرا-دلی وندے بھارت ریل سروس جموں کشمیر کےلیے تاریخی حیثیت کی حامل : ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »