امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 04 جنوری: دہلی پولیس نے جمعرات کو متعدد مقدمات میں ملزم ایک حزب ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے حزب المجاہدین کے ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت جاوید متو کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔ دریں اثناء مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)









