• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

by امت ڈیسک
04/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق تعطیلات کی توسیع سے متعلق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے ‘ جموں کے گرمائی زون میں آنے والے سکولوں کے لئے دفتر کے آرڈر نمبر 1354 – DSEJ آف 2023 مورخہ 18 /12 /2023 کے تحت اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں نا سازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر 6 جنوری 2024 تک مزید توسیع کی جا رہی ہے’۔جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیعانہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہوں کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کسی بھی کوتاہی کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ نے صوبہ کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے محکمہ نے ایک آڈر 18 دسمبر کو نکالا تھا۔بتادیں کہ اس سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے صوبے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

Next Post

370 ملک کےلیے کینسر کی طرح تھا: نائب صدر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
نائب صدر4 جنوری کو جموں کا دورہ کریں گے

370 ملک کےلیے کینسر کی طرح تھا: نائب صدر

جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

نارکو ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: دو اشتہاری ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق

نارکو ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: دو اشتہاری ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق

الطاف بخاری کی وزیر داخلہ سے ملاقات

الطاف بخاری کی وزیر داخلہ سے ملاقات

نوجوان خواتین اَپنی قابلیت ، ذہانت اور مہارت سے زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں:ایل جی

نوجوان خواتین اَپنی قابلیت ، ذہانت اور مہارت سے زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »