• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

by امت ڈیسک
05/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

2024 میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا۔یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ کے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے

پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا،کینیڈا

گروپ بی

انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان

گروپ سی

نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی

جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا۔

ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا۔

دوسری طرف امریکا ورلڈ کپ جتنا بڑا ایونٹ کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ 9جنوری کو جموں وکشمیروارد ہونگے

Next Post

ہتھیاروں کی بازیابی کیس: این آئی اے نے سری نگر میں جائیداد ضبط کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
ہتھیاروں کی بازیابی کیس: این آئی اے نے  سری نگر میں جائیداد ضبط کی

ہتھیاروں کی بازیابی کیس: این آئی اے نے سری نگر میں جائیداد ضبط کی

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں ریلوے ملازم گرفتار

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں نابالغ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار

وادی میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردی جاری

وادی میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردی جاری

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

میں روزانہ کی بنیادوں پر جموں وکشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں :ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »