امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 جنوری: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ہفتہ کی صبح سرینگر ضلع کے چھانہ پورہ علاقے میں ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے میں ایک ملزم کے رہائشی مکان کو ضبط کیا۔
ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولس اور سی آر پی ایف کے ساتھ آج صبح مشتاق احمد ولد عبدالغنی، خان کالونی، چھانہ پورہ نامی ملزم کی جائیداد ضبط کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کی بازیابی سے متعلق کیس آر سی 4/22 کے سلسلے میں مکان کو منسلک کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر پولیس نے مئی 2023 میں چھانہ پورہ میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف کے دو مقامی ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بشمول 15 پستول، 30 میگزین، 300 راؤنڈ اور 1 سائلنسر برآمد کیا گیا۔ کیس کو مزید تفتیش کے لیے این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا (جی این ایس)









