• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

کانگریس نے پارلیمانی نشستوں کے لیے معاونین نامزد کیے

by امت ڈیسک
08/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس پارٹی نے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لئے پانچ معاونین کو نامزد کر دیا ہے جن کی ذمہ داری ہے کہ کارکنان کو انتخابات کے لئے سرگرم کریں۔ کانگرس نے جموں – سانبہ پارلیمانی نشست کے لئے سابق ایم ایل سی نریش گپتا، ادھمپور – ڈوڈہ نشست کے لئے سابق ایم ایل سی اور ترجمان اعلیٰ رویندر شرما، اننت ناگ – راجوری کے لئے یوگیش ساہنی، سرینگر- پلوامہ کے لئے حاجی عبد الرشید ڈار اور بارہمولہ-کپوارہ کے لئے غلام نبی مونگا کو معاون منتخب کیا ہے۔

لداخ یونین ٹیریٹری کی واحد نشست کے لئے کیپٹن سائفیل کو معاون نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فہرست کانگریس کی اعلی قیادت نے دہلی سے جاری کر دی ہے، جس میں ملک بھر کی انتخابی نشستوں کے لیے لیڈران کو معاونین نامزد کیا گیا ہے۔ کانگریس قیادت کے مطابق ان معاونین کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ یہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے کارکنان اور عوام لوگوں کو کانگرس کے لئے فعال و سرگرم کرے۔غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کی پانچ نشستوں پر کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی سیاسی سرگرمیاں اور جلسے کر رہی ہیں۔ ان پارٹیوں میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کی نشستوں پر زیادہ سرگرمیاں انجام دے رہی ہے، جبکہ پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور جموں کشمیر اپنی پارٹی کشمیر کی تین نشستوں پر سرگرمیاں کر رہی ہے۔

اگرچہ ان جماعتوں میں کسی بھی پارٹی نے ابھی تک امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی ہے تاہم یہ سبھی جماعتیں جلسے اور سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ جموں کشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستیں ہیں، جن میں حدبندی سے قبل کشمیر میں تین اور جموں صوبے میں دو حلقے تھے۔ لیکن حدبندی کے بعد راجوری، پونچھ اور اننت ناگ کو ایک ہی نشست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اپریل اور مئی میں پارلیمانی انتخابات طے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں پانچ نشستوں پر انتخابات منعقد ہوں گے۔ تاہم یہاں کی سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی سرکار اسمبلی نتخابات کا انعقاد کرے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں، سرینگر میں منفی 4.3 ڈگری درج

Next Post

ہندواڑہ میں ہنی ٹریپ گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہندواڑہ میں ہنی ٹریپ گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار

وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

بلقیس بانو کیس: مجرموں کی رہائی کا فیصلہ مسترد

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

خراب موسم کے باعثِ وزیر داخلہ کا دورہ منسوخ

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »