• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

بلقیس بانو کیس: مجرموں کی رہائی کا فیصلہ مسترد

by امت ڈیسک
08/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
نئی دہلی:بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے قصورواروں کو سزا مکمل ہونے سے قبل رہائی کی اجازت دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشتوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مجرمین کی رہائی کے گجرات حکومت کے احکامات پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی سخت الفاظ میں سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے والے 11 مجرموں کو معافی دینے کے گجرات حکومت کے حکم کو مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات کی طرف سے اختیارات کا استعمال طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام 11 مجرموں کو دو ہفتوں کے اندر جیل حکام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کا فرض ہے کہ وہ صوابدیدی احکامات کو جلد از جلد درست کرے اور عوام کے اعتماد کی بنیاد کو برقرار رکھے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جس ریاست میں کسی مجرم پر مقدمہ چلایا جاتا ہے اور سزا سنائی جاتی ہے، وہ مجرموں کی معافی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ، ریاست گجرات مجرموں کی معافی کے احکامات پاس کرنے کی اہل نہیں تھی۔ واضح رہے بلقیس بانو اجتماعی سعإت دری کا کیس مہاراشٹر میں چلایا گیا تھا۔

2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو اور ان کے خاندان کے افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بی وی ناگ رتنا اور جسٹس اجول بھؤیان پر مشتمل خصوصی بنچ نے مجرموں کی جیل واپسی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متاثرہ کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے 15 اگست 2022 کو اکتوبر 2023 میں گجرات حکومت کی استثنیٰ کی پالیسی کے تحت بلقیس بانو عصمت دری کیس کے 11 مجرموں کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کی کارروائی کی قانونی حیثیت کے سوال پر تمام فریقوں کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس ے قبل، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکزی حکومت، گجرات حکومت اور مجرموں نے سزا میں کمی کے حکم کے خلاف سی پی آئی-ایم لیڈر سبھاشنی علی، ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا، نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن، اسماء شفیق شیخ اور دیگر کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضداشتوں کی مخالفت کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ جب متاثرہ خود عدالت سے رجوع ہوئی ہے تو دوسروں کو معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس کے علاوہ، مجرموں نے یہ دلیل دی تھی کہ انہیں جلد رہائی دینے والے معافی کے احکامات کو آئین کی دفعہ 32 کے تحت رٹ پٹیشن دائر کر کے اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف، سینئر ایڈوکیٹ اندرا جیے سنگھ، مفاد عامہ کے مدعی کی طرف سے پیش ہوئے، انھوں نے دلیل دی تھی کہ استثنیٰ کے احکامات ‘قانون کی نظر میں اچھے نہیں ہیں’ اور 2002 کے فسادات کے دوران بلقیس بانو کے خلاف کیا گیا جرم مذہب کی بنیاد پر تھا۔ انھوں نے جرم کو انسانیت کے خلاف قرار دیاتھا۔ جے سنگھ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کے ضمیر کی آواز جھلکے گی۔

درخواست گزار فریق نے سپریم کورٹ کے سامنے نشاندہی کی تھی کہ مجرموں نے ان پر عائد جرمانے کی ادائیگی نہیں کی ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی معافی کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔ جب کیس کی حتمی سماعت جاری تھی، تو مجرموں نے ممبئی کی ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تھا اور "تنازع کو کم کرنے” کے لیے ان پر عائد جرمانہ جمع کرایا۔
(آئی اے این ایس مع مشمولات)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں ہنی ٹریپ گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار

Next Post

خراب موسم کے باعثِ وزیر داخلہ کا دورہ منسوخ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

خراب موسم کے باعثِ وزیر داخلہ کا دورہ منسوخ

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

سرینگر میں پی سی بی کی خاتون آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

دفعہ 370 کے خاتمے کا سب زیادہ خمیازہ آج جموں کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے: ڈاکٹر فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »