• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بمنہ میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تین افراد گرفتار : پولیس سربراہ

ملی ٹینٹوں کی طرح منشیات فروشوں کی بھی زمرہ بندی کی جائے گی : پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
16/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جس طرح عسکریت پسندوں کی ذمرہ بندی کی گئی اسی طرح منشیات فروشوں کی بھی ذمرہ بندی کی جائے گی، تاکہ اس ناسور کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، تاکہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ”جس طرح سے دہشت گردوں کی ذمرہ بندی کی گئی اسی طرح منشیات فروشوں کی بھی ذمرہ بندی کی جائے گی ۔“ان کے مطابق منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی اور ان کی مردم شماری کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

آر آر سوین نے کہا کہ منشیات فروشوں کی ذمرہ بندی سے انہیں الگ تھلگ کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ان کے مطابق منشیات یہاں نہیں بلکہ باہر سے آر ہا ہے اور یہ عسکریت پسندی سے جڑا ہوا معاملہ ہے لہذا اس کا خاتمہ کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جو بچے منشیات کا عادی بن گئے ہیں ان کے والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کریں ان کے بچے منشیات کی اشیاء کہاں سے لا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی نوجوان گھر والوں کو بھی پریشانی میں ڈال رہے ہیں اور خود کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ منشیات کے عادی ہیں وہ وکٹم ہیں۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس یوٹی میں مزید ڈرگ ڈی ایڈکیشن سینٹر کھولنے کا ارادہ کر چکی ہیں۔ان کے مطابق جس طرح سے ہم نے عسکریت پسندی کو کلاس اے بی اور سی میں رکھا اسی طرح نارکوٹکس ڈیلرس کی بھی ذمرہ بندی کریں گے، تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کو پوری طرح سے نیست و نابود کیا جاسکے۔

آر آر سوین نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہمیں عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی تعاون ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے چیف جسٹس اور ضلعی ججوں کے ساتھ بھی اس حوالے سے میٹنگ کریں گے، تاکہ منشیات فروشوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نپٹا جاسکے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں فوجی گاڑی کو سڑک حادثہ، فوجی اہلکار ہلاک

Next Post

محکمہ جل جیون شکتی کے چیف انجینئر نے بجادی خطرے کی گھنٹی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
محکمہ جل جیون شکتی کے چیف انجینئر نے بجادی خطرے کی گھنٹی

محکمہ جل جیون شکتی کے چیف انجینئر نے بجادی خطرے کی گھنٹی

چینائی گجرات کو5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن بن گیا

دہلی ہائی کورٹ میں مہندر سنگھ دھونی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ اشیاء برآمد

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں شبانہ سردی جاری، سرینگر میں منفی 4.6درج

کشمیری نوجوان کا سعودی عرب میں انتقال

کشمیری نوجوان کا سعودی عرب میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »