• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
منشیات فروش کا بینک اکاؤنٹ سیز، رقم ضبط

ہیلتھ انشورنس فراڈ:ای ڈی نے 36کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے

by امت ڈیسک
18/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کی صحت انشورنس سے متعلق فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 36 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہیں۔ اس کیس میں ریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹڈ (RGIPL) اور ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز پرائیویٹ لمیٹڈ (TRBL) ملوث ہیں۔

ای ڈی نے ایک سرکاری بیان میں بتایا ہے کہ یہ کیس جموں و کشمیر حکومت کے ملازمین، پی ایس یو ملازمین اور پنشنرز کے لیے میڈی کلیم انشورنس پالیسی ٹینڈر دینے سے متعلق ہے۔ تحقیقات کا مرکز جموں و کشمیر کے مالیاتی محکمہ اور ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ کے درمیان ٹینڈر ریلائنس جنرل انشورنس کو دینے میں مبینہ طور پر ہونے والی ملی بھگت اور بے ضابطگی بتائی جا رہی ہے۔بیان کے مطابق، ای ڈی کی چھاپہ کار کارروائی سی بی آئی، اے سی بی، سرینگر کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی تھی۔ ایف آئی آر میں پریوینشن آف کرپشن ایکٹ (پی سی ایکٹ) کی مختلف دفعات (IPC کی دفعات 120-B اور 420 کے پیری میٹریا) اور جموں و کشمیر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ (پی سی ایکٹ کی دفعات 13(1) (d) کے پیری میٹریا 13(2) ) کے تحت جرائم کی تفصیلات درج تھیں۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں ٹرینیٹی ری انشورنس بروکرز لمیٹڈ، ریلائنس جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نامعلوم سرکاری ملازمین اور نجی افراد کو ملوث بتایا گیا تھا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جموں و کشمیر کے مالیاتی محکمہ نے جان بوجھ کر ضروری اہلیت کے معیار نظر انداز کرتے ہوئے ایک مشکوک انتخابی اور شارٹ لسٹنگ کے عمل کے ذریعے ٹینڈر ٹی آر بی ایل کو دے دیا۔ اس کے علاوہ، آئی آر ڈی اے رجسٹرڈ انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر ٹی آر بی ایل کے ذریعے اس کمپنی کے لیے آسان بنایا گیا جسے پہلے ہی چھتیس گڑھ حکومت نے بلیک لسٹ کیا تھا۔ یہ کام ضروری اہلیت کے معیار کو تبدیل اور حذف کرکے کیا گیا تھا۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کو کل 63.53 کروڑ روپے فراڈ کے ذریعے دیے گئے۔ اس رقم میں سے 17 کروڑ روپے ایم/ایس آر جی آئی پی ایل نے طبی دعوؤں کے لیے استعمال کیے تھے۔ ای ڈی نے ٹی آر بی ایل کی ذیلی کمپنی گلوبس ٹریڈ لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام زمین جوکہ 4.04 کروڑ روپے کی مالیت رکھتی ہے اور ریلائنس جنرل انشورنس پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق 32.53 کروڑ روپے مالیت کی فکسڈ ڈپازٹ رسیدیں (ایف ڈی آر) ضبط کرکے فوری کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے بیان میں کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ جس کے تحت مزید کارروائیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد قرق

Next Post

گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت

گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں خشک موسم، سردی کا زور برقرار

نمک کے زائد استعمال سے دنیا بھر میں سالانہ 18 لاکھ اموات درج:عالمی ادارہ صحت

نمک کے زائد استعمال سے دنیا بھر میں سالانہ 18 لاکھ اموات درج:عالمی ادارہ صحت

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

وادی میں بجلی کٹوتی میں مزید اضافہ

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »