امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ
ضلع میں ایک جنگجو معاون کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنا؛ ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے اور ملی ٹینٹوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے ایک معاملے میں ضلع پولیس اننت ناگ نے متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ تانگپا وا کو کر ناگ میں عبد السلام را تھر ولد محمد رمضان را تھر کی رہائشی جائیداد ضبط کی۔
انہوں نے بتایا کہ ” جائیداد ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 17/2022 ، زیر دفعہ 307 آئی پی سی ، 25 / 7 آرمز ایکٹ ، اور یواے پی کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ کو کرناگ میں درج ایک مقدمہ کے سلسلے میں قرق
کی گئی”۔