امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 4 فروری: سری نگر کے بمنہ علاقے میں آج آدھی رات کو ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
امت نیوز تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایک سوئفٹ کار سڑک سے پھسل کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بمنہ چوک میں اس آدھی رات کو چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص کو مردہ قرار دیا گیا۔
متوفی کی شناخت ایاد بلال یمب سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں کی شناخت مومن احمد مندور اور فیاض نذیر کھنڈے ساکن پانپور کے طور پر کی گئی ہے جنہیں علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ہاشم نذیر، زاہد ظہور اور عنایت سبھی چھتہ بل کے رہائشیوں کو خصوصی علاج کے لیے سکمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔








