امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 فروری : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک 25 سالہ پولیس اہلکار مردہ پایا گیا۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک کانسٹیبل جس کی شناخت 25 سالہ محمد عارف شیخ، ولد غلام نبی شیخ ساکنہ ڈی ایچ پورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہےاور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں تعینات تھا۔متوفی آج صبح اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔ اسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیا، اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے. (کشمیر اسکرول)











