• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جدید طریقہ کار اپنانے کی ضرورت : ایس ایس پی بارہمولہ

سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جدید طریقہ کار اپنانے کی ضرورت : ایس ایس پی بارہمولہ

by امت ڈیسک
07/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ایس ایس پی بارہمولہ امود ناگپور کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ باتیں ضلع پولیس لائنز بارہمولہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک آپریشنز اور جرائم کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیں۔

ایک پولیس ترجمان کے مطابق اس میٹنگ میں ایس پی آپریشنز بارہمولہ فیروز یحیٰ اور ایس پی بارہمولہ یاسر قادری کے علاوہ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا: ‘موصوف ایس ایس پی نے میٹنگ کے دوران ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی خدشات اور جرائم سے نمٹنے کے لئے موجودہ طریقہ کار کو اوور ہال کرنے کو اولین ترجیح دی؛۔امود ناگپور نے کہا کہ لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس محکمہ پر عزم ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ میں گفتگو کے دوران منشیات کی بدعت کے خلاف زیرو ٹالینرنس کی پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا گیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کی سخت تاکید کی گئی تاکہ منشیات اسمگلنگ کے چلینج کا مقابلہ کیا جا سکے اور ضلع میں امن و آشتی کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی نے تحقیقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زیر التوا مقدمات کے فوری طور حل پر زور دیا۔انہوں نے عوامی مرکز کے اپروچ کو اختیار کرکے خدمت پر مبنی پولیسنگ کی وکالت کی اور پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنےکی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ ختم ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اختراعی میکانزم اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔موصوف ایس ایس پی نے زور دے کر کہا کہ پولیس کی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ زمینی سطح پر عوامی شکایات کو حل کیا جاسکے۔انہوں نے ایک قومی سیکورٹی کی ضرورت کا اجاگر کرتے ہوئے افسروں سے گراﺅنڈ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی تاکید کی۔ان کا کہنا تھا: ‘ فعال اپروچ اختیار کرنے کا مقصد انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنا، مخصوص انٹلی جنس پیدا کرنا اور ضلع میں امن و استحکام کے لئے کارروائیوں کو تیز کرنا ہے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لبنان کے جج نواف سلام عالمی عدالتِ انصاف کے صدر منتخب

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد اب تک 366جنگجو، 96عام شہری اور 81سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک

سال 2019سے لیکر ابھی تک جموں و کشمیر میں 579تشدد آمیز واقعات میں 818ملی ٹنٹ اور247فورسز اہلکار از جاں: مرکز

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

امرتسر کے سکھ کا سری نگر میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر قتل کر دیا

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

سرینگر میں دو پنجاب کے شہریوں پر فائرنگ، ایک ہلاک دوسرا زخمی

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

جموں انتظامیہ کا سوشل میڈیا نیوز پورٹلز کو انتباہ؛ فرقہ وارانہ مواد پوسٹ نہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »