امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 فروری: سری نگر کے شال کدل علاقے میں بدھ کی شام پنجاب کے دو رہائشیوں کو گولی مار دی گئی جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سری نگر کے علاقے شال کدل میں ملی ٹینٹوں نے پنجاب کے دو رہائشیوں کو گولی مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ سکھ کی شناخت امرت پال (31) کے نام سے ہوئی ہے جس کی شناخت امرتسر پنجاب کے طور پر ہوئی ہے جبکہ روہت ماشی (27) ولد پریم ماشی ساکن پنجاب کو پیٹ میں گولی لگی ہے جسے تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ (کشمیر اسکرول)