• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان عام انتخابات: پی ٹی آئی 99 سیٹوں پر کامیاب

پاکستان عام انتخابات: پی ٹی آئی 99 سیٹوں پر کامیاب

by امت ڈیسک
10/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں چونکانے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔ یوں تو کسی بھی پارٹی کو حکومت تشکیل دینے کے لیے جادوئی ہندسہ نہیں ملا ہے۔ تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سیاست کے بڑے بڑے سورماؤں کو دھول چٹا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 99 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ن لیگ نے 71 سیٹوں پر قبضہ جمایا ہے جبکہ زرداری اور بلاول بھٹو کی پی پی پی کو 53 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کو 17، پاکستان مسلم لیگ (ق) کو 3، جمعیت علمائے اسلام اور استحکام پاکستان پارٹی 2، 2 ، مجلس وحدۃ المسلمین 1 نشست جیت چکی ہیں۔پاکستان کے انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پی پی پی نے سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔ سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 84 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوچکی ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی کو20 خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے پیپلزپارٹی کو اقلیتوں کی 6 مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔ سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں پی پی پی کے پاس 110 ارکان متوقع ہیں۔

اب پاکستان میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ جوڑ توڑ کی حکومت بنانے کے لیے تمام پارٹیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے لیڈر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق دونوں جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا کا خیال ہے کہ ابتدائی رجحانات سے عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار جیت رہے تھے۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان روک دیا۔ پاکستانی ٹی وی چینلز پر انتخابی نتائج کے حوالے سے ہونے والے ڈیبیٹ میں حصہ لینے والے ماہرین تجزیہ کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فوج نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح حکومت بنائے۔ اس لیے فوج آزاد امیدواروں سے رابطہ کرکے انہیں نواز یا بلاول کی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر راضی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

پاکستانی میڈیا میں یہ بات مسلسل چل رہی ہے کہ اگر آزاد امیدواروں کو بھی اکثریت مل جاتی ہے تو انہیں حکومت بنانے کے لیے نہیں بلایا جائے گا۔

نئی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 265 میں سے 133 سیٹیں جیتنا ہوں گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این آئی اے کے کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے

Next Post

وادی میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ، سرینگر میں منفی 4.9ڈگری درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ، سرینگر میں منفی 4.9ڈگری درج

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

اوڑی سڑک حادثے میں چار افراد زخمی

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات پر امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی تنقید

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات پر امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ کی تنقید

پٹن میں بھائیوں کے درمیان جائداد پر جھگڑا، بھائی شدید زخمی

پٹن میں بھائیوں کے درمیان جائداد پر جھگڑا، بھائی شدید زخمی

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

امید ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی پارلیمانی سیٹوں پر جیت درج کریں گی: رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »