• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

وزیراعظم مودی کا آج جموں کا دورہ

by امت ڈیسک
20/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر جموں صوبے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کروڑوں روپے کی مالیت کے کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم مودی دورے کے دوران آئی آئی ٹی جموں، آئی آئی ایم جموں جیسے کئی اہم تعلیمی اداروں کا افتتاح کریں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ایمس جموں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا، اس کا افتتاح بھی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران کریں گے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعظم جموں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت اور جموں میں مشترکہ صارف سہولت پٹرولیم ڈپو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم مودی جموں و کشمیر میں کئی اہم سڑکوں اور ریل رابطے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم جموں و کشمیر کے تقریباً 1500 نئے سرکاری بھرتیوں کو تقرری کے آرڈر تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم ’وکشت بھارت وکشت جموں‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ایم اے اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کو بغیر چیکنگ کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ دریں اثناء سری نگر میں بھی اتوار کی صبح سے ہی سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس قائم کئے جہاں پر نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر ایس ایس پی سیکورٹی جموں نے مولانا آزاد اسٹیدیم میں منعقد ہونے والی ریلی میں حصہ لینے والوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ‘شمالی جموں، راجوری، پونچھ، اودھم پور، ریاسی، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن اضلاع سے آنے والے شرکا کا اسٹیدیم میں جی جی ایم سائنس کالج کی طرف سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی’۔

وزیر اعظم دورے سے قبل کشمیر میں سکیورٹی کو چوکس رہنے کی ہدایت
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ریلی کے آغاز سے قبل مقررہ وقت یعنی ساڑھے نو بجے صبح اسٹیدیم پر پہنچیں۔ لوگوں سے شناختی پروف جیسے آدھار کارڈ، الیکشن کارڈ، پین کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل لوگوں سے جامہ تلاشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے اور قطار میں اپنی بھاری کا انتظار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کے لوگوں کا وزیراعظم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

لداخ کی تنظیموں نے غیر معانیہ بھوک ہڑتال کی کال واپس لی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
لداخ کی تنظیموں نے غیر معانیہ بھوک ہڑتال کی کال واپس لی

لداخ کی تنظیموں نے غیر معانیہ بھوک ہڑتال کی کال واپس لی

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں کو دلہن کی طرح سجایا گیا

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں کو دلہن کی طرح سجایا گیا

تازہ برفباری اور پتھر گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

برف و باراں کے باعثِ وادی کا ملک کے دیگر حصوں کیساتھ رابطہ منقطع

ڈیوٹی پر فیرن پہننے پر فارسٹ گارڈ معطل

ڈیوٹی پر فیرن پہننے پر فارسٹ گارڈ معطل

سوپور پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا

سوپور پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »