• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی

جموں و کشمیر کے لوگوں کا وزیراعظم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by امت ڈیسک
19/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے لوگوں کا وزیر اعظم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے۔ یہ بات آج جموں میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مولانا اسٹیڈیم میں ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کا موقع پر حتمی جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

وزیر موصوف کے ساتھ حکومت ہند کے سینیئر افسران اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک ٹیم تھی،جس کی قیادت جموں ڈویژن کے کمشنر کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے کل ،جموں کے سرکاری دورے کے موقع پر بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے، لوگ ان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا ہر شہری ورچوئل طور پر اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

مرکزی وزیر شہر کے ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سول انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے حکام نے مودی کے عوامی پروگرام کے لیے کیے جانے والے وسیع اور ضروری انتظامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ”مجھے خوشی ہے کہ سوسائٹی اور انتظامیہ دونوں نے مل کر اس کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں”۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ گزشتہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مسٹر نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد دیا تھا۔

ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد،مودی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے اس آفت کا بخوبی سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے خطہ کی ترقی کے لیے نہ صرف بہت زیادہ جسمانی اور مالی مدد کی ہے، بلکہ 5 اور 6 اگست 2019 کو مرکزی کے زیر انتظام علاقے کو اصل دھارے میں شامل کرنے کے لئے آئینی تبدیلیاں کرکے رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر بیٹھے اپنے ‘ایجنٹوں’ کے نام بتانے چاہئیے : ڈاکٹر فاروق کا آزاد پر جوابی وار

Next Post

وزیراعظم مودی کا آج جموں کا دورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

وزیراعظم مودی کا آج جموں کا دورہ

لداخ کی تنظیموں نے غیر معانیہ بھوک ہڑتال کی کال واپس لی

لداخ کی تنظیموں نے غیر معانیہ بھوک ہڑتال کی کال واپس لی

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں کو دلہن کی طرح سجایا گیا

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں کو دلہن کی طرح سجایا گیا

تازہ برفباری اور پتھر گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

برف و باراں کے باعثِ وادی کا ملک کے دیگر حصوں کیساتھ رابطہ منقطع

ڈیوٹی پر فیرن پہننے پر فارسٹ گارڈ معطل

ڈیوٹی پر فیرن پہننے پر فارسٹ گارڈ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »