• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

پی اے جی ڈی کچھ نہیں تھا، دونوں پارٹیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
09/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کو ایک "خوش آئند قدم” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پیغام بلند اور واضح ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ وزیر اعظم سے ہمیں کیا کچھ ملیں گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں امید تھی کہ وزیر اعظم جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پر بات کرتے۔

بخاری نے امید ظاہر کی کہ اپنی پارٹی ریاست کی بحالی، پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کے بیک وقت انعقاد اور کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کے لیے ایک ٹھوس روڈ میپ کے لیے پی ایم مودی کی منتظر ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے لیے ہر دن ایک چیلنج رہا ہے اور سب سے بڑا چیلنج لوگوں کو یہ باور کرانا تھا کہ اپنی پارٹی سچ کی سیاست کرتی ہے۔

اس دوران گُپکار الائنس پر وار کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ اپنے مفاد کے لیے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہے، ان لوگوں نے پچھلے 70 سالوں سے کشمیری عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر آج یعنی جمعے کے روز ’پی اے جی ڈی‘کا اتحاد ختم ہو گیا۔ہم نے قبل از وقت ہی پیشین گوئی کی تھی کہ پی ڈی پی اور این سی کا اتحاد زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2020 میں بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کے چناو میں دونوں پارٹیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو کھبی بھی معاف نہیں کریں گے۔

الطاف بخاری کا کہنا تھاکہ دفعہ 370کو بحال کرنے کے ضمن میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے جو کہا جارہا تھا وہ سفید جھوٹ تھا۔انہوں نے مزید بتایاکہ بہر حال سچ سامنے آہی گیاکہ دونوں پارٹیوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا۔

آرٹیکل 370 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے حتمی فیصلے کا انتظار نہیں کیا بلکہ ہم نئی دہلی گئے اور وہاں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور مقامی آبادی کے لیے نوکریوں اور زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے اپنی بھرپور کوششوں کے باعث 2500 سے 3000 لوگوں کی جیلوں سے رہائی کو یقینی بنایا۔”

انہوں نے مزید کہا، "اپنی پارٹی نئی سیاسی پارٹی ہے اور میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم انتخابات میں کلین سویپ کریں گے، لیکن اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے سیاسی میدان میں ایک اہم کھلاڑی ہے۔ یہ حقیقت ہے اور یہ ایک حقیقت رہے گی”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی اے جی ڈی تقسیم : اسی وجہ سے الائنس کے ساتھ نہ جانے کو بہتر سمجھا: غلام نبی آزاد

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بانڈی پورہ میں گاڑی کی زد میں آکر شہری لقمہ اجل

کپوارہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 12 افراد زخمی

کپوارہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 12 افراد زخمی

جموں و کشمیرو لداخ کے چیف جسٹس نے خواتین کے عالمی دن پر صنفی مساوات کی وکالت کی

جموں و کشمیرو لداخ کے چیف جسٹس نے خواتین کے عالمی دن پر صنفی مساوات کی وکالت کی

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ہر حال میں بحال ہوگا:آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »