امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 09 مارچ : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گلشن چوک علاقے میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ اس شخص کو آج صبح گلشن چوک کے قریب گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت حبیب اللہ شیرگوجری ولد رجب گوجری ساکنہ بانڈی پورہ کے کوئل مقام گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔