• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ بھی منعقد ہونگے :رویندر رینا

by امت ڈیسک
17/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے اتوار کے روز کہا کہ بھاجپا پوری قوت کے ساتھ چناؤ لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ بھی کرائے جائیں گے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پارلیمنٹ انتخابات کا بُگل بجا دیا ہے اور سات مراحل میں چناؤ ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار 97کروڑ ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کرکے کنول کا بٹن دبا کر مودی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کریں گے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پانچ پارلیمانی نشستوں پر پانچ مراحل میں الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ، پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ادھمپور میں ہوگا، دوسرا 26 اپریل کو جموں ریاسی پارلیمنٹری سیٹ پر ہوگا ، سات مئی کو اننت ناگ راجوری اور 13مئی کو سرینگر پارلیمانی نشست پر الیکشن ہوگا۔ اس سوال کے جواب میں جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کب ہونگے ، بھاجپا صدر نے کہا کہ اس کا فیصلہ چناو کمیشن کو کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک بی جے پی کا تعلق ہے تو ہم اسمبلی انتخابات کے لئے بھی پوری طرح سے تیار ہیں۔ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن پارلیمنٹ چناؤ کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتا تو ہم اس کے لئے بھی تیار تھے۔

رینا نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو موخر کیا گیا، تاہم الیکشن کمیشن نے یقین دلایا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد اسمبلی چناؤ ہونگے۔رویندر رینا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھاجپا کو تعمیر وترقی کی بنا پر ووٹ دیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

بھاجپا صدر نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے ہندو، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، جموں کے ڈوگرہ سماج اور کشمیری عوام غرض ہر طبقے کا خیال رکھتے ہوئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا نعرہ اس بار چار سو پار ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ملک کے لوگ ایک دفعہ پھر بی جے پی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا

Next Post

ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

سرینگر میں پہلی بار "فارمولا کار ریس” کا انعقاد

سرینگر میں پہلی بار "فارمولا کار ریس" کا انعقاد

بارہمولہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر

بارہمولہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر

یاترا بند کرو، ماسک پہنو، کورونا پھیل رہا ہے! یاترا کو روکنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں، وزیر صحت کے خط پر راہل گاندھی کا ردعمل

’بادشاہ کی روح ای وی ایم، سی بی آئی، اور ای ڈی میں!‘: راہل کا مودی پر حملہ

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

جموں کے بشناہ علاقے میں سڑک حادثہ، تین نوجوان زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »