• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ای ڈبلیو ایس کیلئے دس فیصد ریزرویشن جاری رہے گی :سپریم کورٹ

الیکٹورل بانڈز: ایس بی آئی کو نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات دینی ہوں گی: سپریم کورٹ

by امت ڈیسک
18/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کی فریاد سے متعلق درخواستوں پر 15 فروری 2024 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کو الفا نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گووئی، جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان تبصروں کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو جمعرات تک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
آئینی بنچ نے کہا کہ ایس بی آئی کو بانڈ کی خریداری اور رسیدوں کے سلسلے میں تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اگرچہ سپریم کورٹ نے 12 اپریل 2019 کے عبوری حکم سے قبل الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات کا انکشاف کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
ایس بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے تمام تفصیلات دینے پر رضامندی ظاہر کی اور کہا ’’ہم ہر معلومات حاصل کریں گی۔ ایس بی آئی کسی بھی معلومات کو چھپا نہیں رہا ہے۔ ہم بانڈ نمبر دیں گے۔‘‘
تاہم، عدالت نے 12 اپریل 2019 کو اس کے عبوری حکم سے پہلے 2018 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے جاری کردہ تمام بانڈز کے انکشاف سے متعلق درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
بنچ نے کہا ’’ہمارے فیصلے میں، ہم نے شعوری فیصلہ لیا ہے کہ کٹ آف تاریخ عبوری حکم کی تاریخ ہونی چاہیے۔ ہم نے وہ تاریخ اس لیے لی کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ ایک بار عبوری حکم سنانے کے بعد، سبھی کو نوٹس دیا گیا تھا۔‘‘
سپریم کورٹ نے این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کے وکیل پرشانت بھوشن کی اس درخواست پر بھی غور کرنے سے انکار کر دیا کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عبوری احکامات کے تحت الیکشن کمیشن کو اپنے بیانات میں چندہ دینے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے، حالانکہ کچھ چھوٹی پارٹیوں نے ایسا کیا تھا۔
اگرچہ بنچ نے کہا ’’اگر ہم پچھلی تاریخ پر واپس جائیں (2019 میں عبوری حکم سے پہلے) تو یہ فیصلے پر نظرثانی کے مترادف ہوگا۔‘‘
عدالت نے فکی اور ایسوچیم جیسے صنعتی اداروں کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی کی دلائل پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے سیاسی پارٹیوں کی سازش اور سوشل میڈیا میں شروع کی گئی اطلاعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ عدالت سے پہلے بھی لوگ مبینہ طور پر عدالت کو شرمندہ کرنے کی لئے پریس انٹرویو دینے لگے ہیں۔
تاہم، بنچ نے کہا ’’ہم قانون کی حکمرانی کے تحت چلتے ہیں… ہمارا مقصد صرف انکشافات کرنا تھا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی: شیو سینا

Next Post

مینڈھر پونچھ میں اسکول کے قریب سے زنگ آلود گرینیڈ برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
مینڈھر پونچھ میں اسکول کے قریب سے زنگ آلود گرینیڈ برآمد

مینڈھر پونچھ میں اسکول کے قریب سے زنگ آلود گرینیڈ برآمد

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

70 روپے فی کس صدقہ فطر مقرر: مفتی ناصر اسلام

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

حکومت نے یہاں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے کے اقدام کو سبوتاژ کیا:عمر عبداللہ

پاکستانی فضائیہ کا افغانستان پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک

پاکستانی فضائیہ کا افغانستان پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک

سرینگر کے زبرون پہاڑی جنگل میں بھیانک آتشزدگی

سرینگر کے زبرون پہاڑی جنگل میں بھیانک آتشزدگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »