• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’آرٹیکل 370 قصہ پارینہ‘ وزیراعظم مودی کا جموں کے ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

’آرٹیکل 370 قصہ پارینہ‘ وزیراعظم مودی کا جموں کے ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

by امت ڈیسک
12/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور: وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جموں ہو یا کشمیر، اب یہاں ریکارڈ تعداد میں سیاح اور عقیدتمند آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہاں کی کئی نسلوں نے یہ خواب دیکھا ہے اور میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کا خواب مودی کا عزم ہے۔ پی ایم نے کہا کہ اب جموں و کشمیر اسٹارٹ اپس کے لیے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رام مندر سے کتنی نفرت کرتی ہے، کانگریس کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رام مندر بی جے پی کے لیے انتخابی مسئلہ ہے۔ مودی نے کہا کہ رام مندر ہمارے لئے کبھی بھی انتخابی مسئلہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ تین چیزیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ رام مندر کی تعمیر 500 سال بعد ہوئی ہے۔ یہ کام عدالت کے فیصلے سے ہوا ہے۔ عظیم الشان رام مندر سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ شہریوں کے عطیات سے بنایا گیا۔ پی ایم مودی نے کہا، ‘وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ ملے گا اور جموں و کشمیر میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری ہوگی، یہاں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہوں گی۔ مودی نے کہاکہ کشمیر میں پہلے اسکولوں کو جلایا جاتا تھا، لیکن اب اسکولوں کو سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر آزادی سے سانس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے ارکان جو ادھم پور سے یہاں مجھے آشیرواد دینے آئے ہیں کو مودی گیارنٹی ہے کہ علاقہ اگلے پانچ سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لے گا۔

مودی نے کہاکہ آج 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی ضمانت ہے۔ پہلے جموں و کشمیر کے دیہاتوں میں بجلی، پانی اور سڑکیں نہیں تھیں۔ آج ہر گاؤں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔ جموں و کشمیر میں 75 فیصد سے زیادہ گھروں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سہولت مل رہی ہے۔ دور دراز پہاڑوں میں بھی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے موبائل ٹاورز لگانے کی بھرپور مہم جاری ہے۔ آج جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جموں و کشمیر کے کونے کونے سے صرف ایک ہی گونج سنائی دے رہی ہے ’ایک بار پھر مودی حکومت‘۔ مودی نے کہا کہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ سڑکیں، بجلی، پانی، سفر، نقل مکانی، یہ سب موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
مایوسی سے امید کی طرف بڑھے ہیں، زندگی مکمل یقین سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے دہشت گردوں اور کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔ اب آنے والے 5 سالوں میں اس علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ انہوں نے آرٹیکل 370 کی دیوار گرادی ہے۔ یہی نہیں اس کا ملبہ بھی زمین میں دب گیا ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کو لے کر کانگریس کو بھی چیلنج کیا۔ پی ایم نے کہا کہ لوگ 370 کے بارے میں کنفیوزڈ تھے۔ اب یہ بھرم ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اب ایمس بن رہے ہیں، عالمی معیار کی سڑکیں، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم بن رہے ہیں۔ جدید سرنگیں بنائی جا رہی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا چناؤ :عمر عبداللہ بارہمولہ ،آغا روحہ اللہ سرینگر نشست سے امیدوار نامزد

Next Post

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوپور میں دو او جی ڈبلو پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

کلگام میں چھٹی پر پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کیلئے نامزدگی کا عمل شروع

ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »