• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کا سنکلپ پتر ’مودی کی گارنٹی 2024‘ جاری کیا

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کا سنکلپ پتر ’مودی کی گارنٹی 2024‘ جاری کیا

by امت ڈیسک
14/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا سنکلپ پتر ’مودی کی گارنٹی 2024‘ جاری کیا اور ملک میں غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کا روڈ میپ جاری کیا ہے۔

بی جے پی کے مرکزی دفتر کی توسیعی عمارت میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مینی فیسٹو کمیٹی کے چیئرمین راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی موجودگی میں یہ سنکلپ پتر جاری کیا۔ سنکلپ پتر کے اجراء کے بعد وزیر اعظم مودی نے غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کے چار زمروں میں سے ایک ایک شخص کو یہ سنکلپ پتر سونپا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 10 برسوں میں بی جے پی نے اپنے منشور کے ہر نکتے کو گارنٹی کے طور پر زمین پر اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے منشور کے تقدس کو پھر سے قائم کیا ہے۔ یہ سنکلپ پتر وکست بھارت کے چار مضبوط ستون یووا شکتی، ناری شکتی، غریب اور کسان ان سبھی کو بااختیار بناتا ہے۔

ہماری توجہ وقار اور معیار زندگی اور سرمایہ کاری کے ذریعے ملازمتوں پر ہے۔ گزشتہ 10 سال خواتین کے وقار اور ان کے واسطے نئے مواقع کے لئے وقف رہے۔ آنے والے 5 سال ناری شکتی کی نئی شمولیت کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے مفت کھانے کی اسکیم مزید پانچ سال تک جاری رہے گی تاکہ وہ کسی وجہ سے دوبارہ غربت کی دلدل میں نہ پھنس جائیں۔

بی جے پی صدر نڈا نے کہا کہ 10 سال اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی گارنٹی، گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی ہے۔ اس سنکلپ پتر میں پارٹی نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی’ غریب، نوجوان، کسان اور خواتین کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور 2047 تک ایک وکست بھارت کی تعمیر کا عہد لے رہی ہے۔ ایک ایسا شخص جو آج بھروسے کا مترادف بن چکا ہے… کیونکہ مودی کی گارنٹی ہی گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی ہے۔ آنے والے 5 سال بھی خدمت، گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے ہوں گے، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔‘‘

اس سنکلپ پتر کو تیار کرنے کے لیے وکست بھارت سنکلپ رتھ یاترا کے دوران موصول ہونے والی تجاویز، مختلف تنظیموں اور افراد سے موصول ہونے والے مشورے اور نمو ایپ اور آن لائن میڈیم کے ذریعے موصول ہونے والی تقریباً 15 لاکھ تجاویز کو یکجا کیا گیا ہے۔

ان تجاویز کی اقتصادی فزیبلٹی کا مطالعہ کرنے کے بعد، ایک 360 ڈگری جائزہ لیا گیا اور منتخب تجاویز کو یکجا کرکے 24 موضوعات میں درجہ بند کیا گیا۔ ایک بار پھر ان میں سے دس موضوعات کو غریبوں کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور 14 موضوعات کو ترقی یافتہ بھارت کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ تقریب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر نڈا نے بھی خطاب کیا۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوگی

Next Post

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ : عالمی برادری کا ردعمل

اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ : عالمی برادری کا ردعمل

اونتی پورہ سڑک حادثہ میں خاتون کی موت، سات دیگر زخمی

اونتی پورہ سڑک حادثہ میں خاتون کی موت، سات دیگر زخمی

گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کی وارننگ جاری

راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس

راجوری میں 1.4 کلو گرام ہیرؤن برآمد :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »