• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

by امت ڈیسک
18/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گاندربل : پانچ روز تک مسلسل بند رہنے کے بعد جمعرات کو سرینگر لیہہ شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو کرگل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔ گزشتہ ہفتے کو ہوئی موسلادھار بارشوں اور زوجیلا پاس پر برفانی تودے اور چٹانیں کھسکنے کے بعد انتظامیہ نے لداخ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

لداخ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں، جس کے بعد بیکن اہلکاروں نے سونہ مرگ کی طرف سے جبکہ پروجیکٹ ویجیک نے منی مرگ کی طرف سے زوجیلا درے سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا۔ زوجیلا درے پر برف ہٹائے جانے کے بعد متعلقہ اہلکاروں محکمہ ٹریفک نے شاہراہ کا معائنہ کیے جانے کے بعد ہی ٹریفک کی نقل و حمل کی اجازت دی۔

حکام نے اولاً درماندہ گاڑیوں کو ہی اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی تاہم ڈرائیوروں سے احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ ادھر، محکمہ ٹریفک نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے کے خواہشمند مسافروں سے محکمہ ٹریفک سے رجوع کرنے اور حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی سرینگر لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے کی تلقین کی ہے۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ، تاریخ مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ بھی موسلا دھار بارشوں، مٹی، برف کے تودے گرآنے، چٹانیں کھسکنے اور برفباری کے سبب سرما کے بیشتر ایام میں بند رہتی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے بحال

Next Post

سری نگر کے پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سری نگر کے پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی کا اعلان

سری نگر کے پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی کا اعلان

محبوبہ مفتی نے اننت ناگ-راجوری  سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

محبوبہ مفتی نے اننت ناگ-راجوری سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کرگل کونسل چناؤ :کیاچناؤی نتائج سے اسمبلی انتخابات التوا میں پڑگئے؟

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ: جی اے میر

میاں الطاف اننت ناگ – راجوری سیٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: غلام احمد میر

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں سری نگر میں خاتون گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »