• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں آٹھ منشیات فروش گرفتار

by امت ڈیسک
23/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاز اتھارٹی سے با ضابطہ اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ میں 8 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

بیان میں ان منشیات فروشوں کی شناخت جاوید محی الدین بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن اللہ پورہ کرہامہ کنزر، دانش احمد دھوبی ولد غلام محمد ساکن اوگمونہ کنزر، غلام محی الدین ولد سخی محمد ساکن چندوسہ، عادل احمد بٹ ولد ناصر احمد ساکن گوم احمد پورہ پٹن، وقار حسین بیگ ولد ارشد حسین ساکن لطیف آباد چندوسہ، آفرید احمد وانی ولد حبیب اللہ ساکن بنڈی پائین چندوسہ، بلال احمد بٹ ولد گلزار احمد اور محمد آصف بٹ ولد غلام حسن ساکنان ملورہ سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ بنڈی، کنزر، اوگمونہ، پٹن، میرگنڈ، واگورہ، کریری اور ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں میں منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود یہ منشیات فروش اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈرون نما شے برآمد

Next Post

شہری ہلاکت کے بعد راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
شہری ہلاکت کے بعد راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ

شہری ہلاکت کے بعد راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ

ڈاکٹر شیخ مسعود  نے نرسنگ میں ڈاکٹر آف فلاسفی کا ایوارڈ حاصل کیا

ڈاکٹر شیخ مسعود نے نرسنگ میں ڈاکٹر آف فلاسفی کا ایوارڈ حاصل کیا

پسیاں گرآنے سے مغل شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

مغل شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے بحال

لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ

بھاجپا کشمیر میں اپنی پارٹی، پی سی، ڈی پی اے پی کی حمایت کرے گی

بی جے پی نے تاشی گیلسن کو لداخ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار نامزد کیا

بی جے پی نے تاشی گیلسن کو لداخ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار نامزد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »