• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کچھ طاقتیں جمہوری عمل کو کمزور کرنے کے درپے: وحید پرہ

کچھ طاقتیں جمہوری عمل کو کمزور کرنے کے درپے: وحید پرہ

by امت ڈیسک
13/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : سرینگر لوک سبھا سیٹ کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دیگر سیاسی لیڈران کی طرح میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران عوام کو نہ صرف جمہوری عمل میں شرکت پر مبارکباد پیش کی بلکہ انہیں آئندہ بھی اسی طرح جمہوری عمل کے ذریعے ’’شر پسند عناصر‘‘ کو جواب دینے کی اپیل کی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران وحید پرہ نے ’’جان بوجھ کر ووٹنگ عمل میں رخنہ ڈالنے، اسے سبوتاژ‘‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’چند روز قبل پی ڈی پی کارکنان کو حراست میں لیا گیا، انہیں ڈرایا دھمکایا گیا، آج ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ بوتھ داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ ووٹنگ عمل کو جان بوجھ کر سست کیا گیا تاکہ لوگ تنگ آکر ووٹ نہ ڈالیں۔‘‘ پرہ نے بعض سیاسی لیڈران کی طرح اپنے مد مقابل امیدواروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، بلکہ اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ ’’لوگ چاہے مجھے ووٹ ڈالیں یا کسی اور نمائندے کو جس پر انہیں اعتماد ہو، مگر ووٹ ڈالنے گھروں سے باہر ضرور آئیں۔‘‘

پرہ نے ووٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ووٹ آپ کے مستقبل، نوجوانوں اور آپ کے بچوں خاص طور پر کشمیر کی شناخت و بقاء کے لیے ہے۔ اس لئے بہتر نمائندوں کو چن کر کشمیر کی صحیح آواز کو ایوان بالا تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرہ نے کہا کہ ’’انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوششیں اور سازشیں رچی جا رہی ہیں، ان سازشوں کو سمجھ کر انہیں ناکام بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘

ادھر، پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے لیڈران و کارکنان بشمول ڈی ڈی ممبر ماسٹر عبد العزیز، ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدلباری نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے بھی ’’کشمیر سے ایک مضبوط آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچانے‘‘ کی اہمیت پر زور دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 29.93 فیصد ووٹنگ کی اطلاع

Next Post

شام 5 بجے تک سری نگر میں 36 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
شام 5 بجے تک سری نگر میں 36 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

شام 5 بجے تک سری نگر میں 36 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

بارہمولہ میں دو موٹر-سائیکلوں میں تصادم، ایک ازجان، تین دیگر زخمی

بارہمولہ میں دو موٹر-سائیکلوں میں تصادم، ایک ازجان، تین دیگر زخمی

ہم نے جمہوری عمل میں حصہ لیا اور حق رائے دہی کا استعمال کیا: غلام قادر وانی

ہم نے جمہوری عمل میں حصہ لیا اور حق رائے دہی کا استعمال کیا: غلام قادر وانی

سرینگر نشست پر 1996 کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ

سرینگر نشست پر 1996 کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

کپوارہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »