• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

by امت ڈیسک
08/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں افغانستان نے ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، افغان اوپنرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

پہلی اننگز
ابراہیم زردان نے41 بالز پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 56 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 14 ویں اوور میں 103 رنز پر گری جب ابراہیم زردان کو ہینری نے بولڈ کیا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عظمت اللّٰہ عمر زئی تھے وہ 13 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے، ان کے بعد آنے والے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر واپس پویلین چلے گئے، کپتان راشد خان 6 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے گلبدین نائب کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ کریم جنت اور نجیب اللّٰہ زردان ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

دوسری اننگز
افغانستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے فضل حق فاروقی کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور میٹ ہینری 10 رنز اسکور کر پائے، جبکہ بقایا کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی بیٹر دو ہندسوں میں داخل نہیں ہو پایا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 160 رنز کے دفاع میں افغان بولر فضل حق نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان نے بھی اپنے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد نبی نے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نور احمد اور نوین الحق کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیموں پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 17 جون کو ہوگی: مفتی ناصر الاسلام

Next Post

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا عمل شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا عمل شروع

المناک خبر: راموجی گروپ کے بانی و چیئرمین راموجی راؤ کا انتقال

المناک خبر: راموجی گروپ کے بانی و چیئرمین راموجی راؤ کا انتقال

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب گولی لگنے سے مزدور کی موت

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

'2013 میں سوپور میں چار پولیس اہلکاروں کا قتل‘: ایس آئی اے نے سری نگر میں چھاپے مارے

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

لوک سبھا میں تانا شاہی ختم ہوئی: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »