امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 جون:- منگل کی شام کٹھوعہ انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ملی ٹینٹ حملہ گاؤں سوہل میں ہوا جس میں ایک کانسٹیبل کبیر داس 121 بی این سی آر پی ایف زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ ہیرا نگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کے دوران مذکورہ سی آر پی ایف کانسٹیبل نے دم توڑ دیا۔
اس سے قبل ایک ملی ٹینٹ مقابلے میں مارا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔









