• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

اسمبلی انتخابات سے قبل این سی نے منشور کمیٹی تشکیل دی

by امت ڈیسک
02/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے منشور کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اپنے سینئر لیڈروں اور معروف ماہر معاشیات کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 14 رکنی کمیٹی میں پارٹی کے 12 سینئر رہنما، معروف ماہر معاشیات ناصر علی اور سابق ایم ایل سی اور جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سابق سیکریٹری محمد یوسف ٹینگ شامل ہیں۔ ٹینگ، این سی کے بانی شیخ عبداللہ کی سوانح حیات کے مصنف ہے۔

منشور کمیٹی میں سابق وزیر خزانہ عبد الرحیم راتھر کے علاوہ گجر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ میاں الطاف، رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی، سابق رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی، ناصر اسلم وانی، اجے کمار سدھوترا، رتن لال گپتا، سکینہ ایتو، سابق رکن پارلیمنٹ شریف الدین شارق، خالد نجیب سہروردی، مظفر احمد خان اور شوکت احمد میر شامل ہیں۔ این سی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ کمیٹی کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 45 دن کے اندر منشور کا مسودہ تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 21 جولائی کو یوگا کا عالمی دن منانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر آئے تھے اور سرینگر میں انہوں نے ممکنہ طور جلد اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ مودی کے بیان کے بعد یہ این سی کا ممکنہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کی طرف پہلا قدم ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی ’’ڈیڈ لائن‘‘ 30 ستمبر (کی تاریخ) بھی قریب آ رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کو بی جے پی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی تاہم سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے 30 ستمبر سے پہلے پلے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی تجویز دی تھی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کو بھی اسمبلی انتخابات سے قبل مشقیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، کانگریس اور بی جے پی نے بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقاتیں شروع کی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخی کا اعلان

Next Post

انجینئر رشید کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کےلئے دو گھنٹے کی پیرول منظور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کےلئے دو گھنٹے کی پیرول منظور

جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافر بردار گاڑیاں ضبط

جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافر بردار گاڑیاں ضبط

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »