• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

by امت ڈیسک
02/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لکھنو: اتر پردیش کے ہاتھرس میں بھگدڑ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 116 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاتھرس ضلع کے مغل گڑھی گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران کم از کم 116افراد ہلاک ہوگئے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس میں بھگدڑ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ یوپی کے سی ایم نے ہاتھرس بھگدڑ میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ایٹا کے ایس ایس پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ لاشوں کو ایٹا اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وہیں اس دلخراش واقعہ پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آگرہ زون اور پولیس کمشنر علیگڑھ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں سانحہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔

اتر پردیش کے ہاتھرس میں، سکندرراؤ کے منڈی کے قریب پھولرائی گاؤں میں ‘ستسنگ’ کے اختتام کے دوران بھگدڑ مچنے سے 116 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک واقعہ کے مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ستسنگ ایک ہندو مذہبی اجتماع ہے جو عام طور پر رات کے وقت منعقد ہوتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں

Next Post

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

سرینگر کی عیدگاہ میں  آتشزدگی سے مسجد اور کئی مکانات کو نقصان

سرینگر کی عیدگاہ میں آتشزدگی سے مسجد اور کئی مکانات کو نقصان

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

ساڑھے پانچ ہزار سے زائد یاتری جموں بیس کیمپ سے روانہ

شری امر ناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر نے پہلگام راستے پر تعینات جوانوں کی تیاریوں کا لیا جائزہ

شری امر ناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کشمیر نے پہلگام راستے پر تعینات جوانوں کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »