امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 جولائی: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنمبل کے وانگی پورہ میں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر دریائے جہلم میں جا گرا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ درمیانی رات سری نگر سے سنمبل کی طرف جانے والا ایک نامعلوم آئل ٹینکر وانگی پورہ چیک پوسٹ کے قریب سڑک سے پھسل کر ڈرائیور سمیت دریائے جہلم میں جا گرا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو ڈھونڈنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
فی الحال ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









