امت نیوز ڈیسک //
جموں، 12 جولائی: مغل روڈ پر جمعہ کو ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے دو ازجان ہوگئے جب وہ سفر کر رہے تھے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک بولیرو گاڑی (JK02DJ-5386) پانار علاقے کے قریب ایک کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جو سبھی دھرہل راجوری کے رہنے والے ہیں۔ بعد ازاں مقامی لوگ اور پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور پانچ بچوں سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جنہیں بعد میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔ ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ایس ایچ او سورنکوٹ راجیش تھاپا نے جی این ایس کو حادثے میں بچے سمیت دو لوگوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ (جی این ایس)









