• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

جموں میں کشمیر ماڈل اپنایا جائے گا: منوج سنہا

by امت ڈیسک
20/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں تبدیلی، ہمارے پڑوسی ملک (یعنی پاکستان) کو ہضم نہیں ہو رہی ہے جبکہ ہماری سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں عسکریت پسندی کا صفایا کیا ہے اور جموں میں بھی اسی ماڈل کو اپنایا جائے گا۔‘‘ منوج سنہا نے انٹرنینشل کنونشن سینٹر میں ’’حوصلہ 2.0 ‘‘ اور ’’اسٹارٹ اپ پورٹل‘‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔

منوج سنہا نے گزشتہ چار، پانچ برسوں کے دوران جموں کشمیر میں رونما ہوئی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’کشمیر کے (سبھی) دس اضلاع میں امن قائم ہے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اختراعات اور زراعت وغیرہ سمیت دیگر شعبوں میں اپنا مستقبل سنوار رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کشمیر میں موجودہ امن کے قیام کا سہرا نوجوانوں کو اینگیج کرنے کے مختلف اقدامات خصوصاً ’’بیک ٹو ولیج‘‘ اور ’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ جیسے پروگرامز کے سر باندھا۔

جموں میں بڑھتی عسکریت پسندی
منوج سنہا نے خطاب میں کہا کہ جموں خطے میں دشمن کی جانب سے عسکریت پسندی کے احیاء کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز ’’کشمیر ماڈل‘‘ کو اپنائیں گی۔ انہوں نے کہا: ’’جموں کے لوگوں نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس کے خلاف کھڑے رہے۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جموں خطہ میں پونچھ، راجوری اضلاع کے علاوہ ڈوڈہ ضلع میں بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملے کئے گئے جن میں فورسز کو جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

پاکستان پر تنقید
لیفٹیننٹ گورنر نے پاکستان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارا پڑوسی، جموں و کشمیر میں جاری امن کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ اسی لیے جموں خطے میں دہشت گردی دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم کسی بھی قیمت پر جموں میں اس کے احیاء کی اجازت نہیں دیں گے اور جموں میں دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لیے کشمیر ماڈل کو اپنائیں گے۔‘‘

کشمیر میں پرامن ماحول
منوج سنہا نے کشمیر وادی کے حوالہ سے کہا: ’’آج کشمیر میں تمام دہشت گرد تنظیمیں بغیر سربراہان کے (ہی کام کر ہی) ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وادی میں پرامن ماحول ہے اور ایک شخص پانچ سال قبل اس امن کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔‘‘ منوج سنہا نے مزید کہا کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مبلغین اور ذاکرین ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں: متحدہ مجلس علماء

Next Post

فوجی سربراہ کی حملوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
فوجی سربراہ کی حملوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

فوجی سربراہ کی حملوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

کشمیر سائبر فراڈ: گزشتہ 3 سالوں میں 2145 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سائبر پولیس کشمیر نے فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے والوں کو وارننگ دی

راجوری  سڑک حادثے میں 2 افراد ازجان،  چھ زخمی

راجوری سڑک حادثے میں 2 افراد ازجان، چھ زخمی

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

اونتی پورہ سڑک حادثے میں نوجوان ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »