• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مبلغین اور ذاکرین ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں: متحدہ مجلس علماء

????????????????????????????????????

مبلغین اور ذاکرین ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں: متحدہ مجلس علماء

by امت ڈیسک
20/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر جس میں جموں وکشمیر کی تمام سرکردہ دینی، ملی اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داران شامل ہیں اور جس کی قیادت جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ہماری وادی کشمیر جو کلمہ وحدت کی بنیاد پر روز اول سے ملی ہم آہنگی ، مسلکی یگانگت اور باہمی اتحاد کے حوالے سے انتہائی معروف اور اپنی ایک منفرد شناخت اور پہچان رکھتی ہے اسے کسی بھی فرد یا جماعت کو زک پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیج اسکتی اور نہ ہی اہالیان کشمیر اس کے متحمل ہو سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خانقاہ معلی میں بعض عناصر کی جانب سے ایک بڑے مسلک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی منصوبہ بند شرارت اور کوشش تھی تاہم وقف بورڈ کشمیر کایہ فرض ہے کہ وہ اس سازش کے پیچھے حقیقت کو بے نقاب کرے کیونکہ خانقاہ معلی اور اس طرح کے کئی ادارے اس کے زیر کنٹرول ہیں اور ان کا تقدس برقرار رکھنا اس کی ذمہ داری ہے۔
بیان میں کہا گیا عاشورہ محرم کی مختلف تقریبات کے دوران ماتمی جلوسوں کے حوالے سے جہاں بعض سنی علما اور مبلغین کی جانب سے ناشائستہ بیان بازی افسوسناک ہے وہاں بعض شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مبلغین اورذاکرین کی جانب سے مقدس صحابہ کرام کیخلاف توہین آمیز ریمارکس ناقابل قبول ہیںاور ان عناصر کے اس طرح کے طرز عمل کی مذمت کی جاتی ہے۔
اس دوران مجلس علما نے خانقاہ معلی سمیت تمام بیانات اور ان میں ملوث عناصر کی تحقیقات اور شناخت کیلئے دونوں مسلکوں کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مجلس مزید کارروائی کرے گی۔
مجلس علما نے یہ بات یاد دلائی بشمول امیر مجلس جناب میرواعظ کشمیر اورمجلس کے تماممبران اور معزز اراکین کی ہمیشہ یہ مخلصانہ کوشش رہی ہے کہ جموںوکشمیر میں دونوںفرقے اور مسلک کے پیروکار اپنے اپنے مسلک اور نظریات پر قائم رہ کر دین اسلام کی عظیم آفاقی پیغام ،اخوت و محبت ، رواداری ، باہمی برداشت، تحمل اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرکے کشمیری سماج اور معاشرہ کو درپیش گوناگوں اور سنگین مسائل جن کی وجہ سے آج کشمیر تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر مثبت کوششوں میں تیزی لائیں۔
مجلس نے دونوں مسلکوں کے علما، خطیبوں اورمبلغین پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوںسوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایسے تبصرے اور تقاریر کرنے سے گریز کریں جن سے ایک دوسرے کے جذبات مجروح ہوں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

Next Post

جموں میں کشمیر ماڈل اپنایا جائے گا: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

جموں میں کشمیر ماڈل اپنایا جائے گا: منوج سنہا

فوجی سربراہ کی حملوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

فوجی سربراہ کی حملوں میں ملوث ملی ٹنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

کشمیر سائبر فراڈ: گزشتہ 3 سالوں میں 2145 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سائبر پولیس کشمیر نے فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے والوں کو وارننگ دی

راجوری  سڑک حادثے میں 2 افراد ازجان،  چھ زخمی

راجوری سڑک حادثے میں 2 افراد ازجان، چھ زخمی

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »