• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

by امت ڈیسک
14/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ڈرونز کے ذریعے نگرانی
سری نگر: ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک، جہانگیر چوک، بتہ مالو وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے۔
موصوف نے کہا کہ کئی مقامات پر اضافی چیک پوائٹس قائم کئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 15 اگست کے پیش نظر سول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 15 اگست یوم آزادی کا دن ہے لہذا سری نگر کے حساس ترین علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فضائی نگرانی کا یہ سلسلہ 15 اگست تک جاری رہے گا۔ ان ڈرونز کی مدد سے ہم کسی بھی تخریبی منصوبے کو ٹال سکتے ہیں’۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم جہاں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی اور دیگر گرد و پیش کے علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

بتا دیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی کیپٹن ہلاک، آپریشن جاری

Next Post

ڈوڈہ جھڑپ میں میں ملی ٹینٹ ازجان، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری : فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ڈوڈہ جھڑپ میں میں ملی ٹینٹ ازجان، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری : فوج

ڈوڈہ جھڑپ میں میں ملی ٹینٹ ازجان، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری : فوج

بارہمولہ میں پہلی بار ڈھائی کلومیٹر طویل ترنگا ریلی کا حصہ بنایا

بارہمولہ میں پہلی بار ڈھائی کلومیٹر طویل ترنگا ریلی کا حصہ بنایا

عسکریت پسندی کے خلاف خدمات پر 50 پولیس اہلکاروں کو اعزازات

عسکریت پسندی کے خلاف خدمات پر 50 پولیس اہلکاروں کو اعزازات

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف JKCA کیس میں ED کی چارج شیٹ منسوخ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

بجبہاڑہ میں مٹی کے تودے تلے دب کر دو مزدور ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »