• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

’دنیا کی کوئی طاقت ذات پات پر مبنی مردم شماری کو نہیں روک سکتی!‘ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج

by امت ڈیسک
25/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’مودی جی، اگر آپ ذات پر مبنی مردم شماری روکنے کی سوچ رہے ہیں تو خواب دیکھ رہے ہیں، اب کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی! ہندوستان کا آرڈر آ گیا ہے – جلد ہی 90 فیصد ہندوستانی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت اور مطالبہ کریں گے۔ آرڈر پر ابھی عملدرآمد کیجئے، یا آپ اگلے وزیر اعظم کو یہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔‘‘

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کانگریس کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی نے ذات پر مبنی مردم شماری پر ’موڈ آف دی نیشن‘ سروے کا ڈیٹا دیا ہے۔ سروے کے مطابق ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے۔ سروے کے مطابق 74 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہیے۔

اس سے پہلے بھی ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے پر دباؤ ڈالتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا تھا، ’’ملک کے 90 فیصد لوگ نظام سے باہر ہیں۔ ان کے پاس ہنر اور علم ہے لیکن ان کو رسائی حاصل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ اٹھایا ہے۔ ذات پر مبنی مردم شماری میرے لیے سیاست نہیں، میرا مشن ہے۔ کانگریس کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری پالیسی سازی کی بنیاد ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے اور ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد کو ہٹا دیا جائے گا، جسے میں قبول نہیں کرتا۔ ہمیں سب سے پہلے مختلف اداروں میں مختلف ذاتوں کی شرکت کے اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔ ریزرویشن کی بات ہو رہی ہے لیکن انہیں موقع نہیں ملتا۔ لیٹرل انٹری ہو جاتی ہے، میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کو لیٹرل انٹری میں 90 فیصد والا کوئی نہیں ملے گا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ ،عمر نے جماعت اسلامی کے انتخابات لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

Next Post

بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

بی جے پی نے جے کے الیکشن کی پہلی فہرست جاری کی

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

وزارت داخلہ نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا کیا اعلان

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

بھاجپا جموں کشمیر کے امیدواروں کی نئی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کرے گی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

بھاجپا نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

سیٹ شئیرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈران سرینگر پہنچے

سیٹ شئیرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈران سرینگر پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »