• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اروند کیجریوال، وحید پرہ کو ضمانت مل سکتی ہے تو انجینئر رشید کو کیوں نہیں؟ اے آئی پی

اروند کیجریوال، وحید پرہ کو ضمانت مل سکتی ہے تو انجینئر رشید کو کیوں نہیں؟ اے آئی پی

by امت ڈیسک
10/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں قید رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کو عدالت نے عبوری ضمانت دے دی ہے، جس سے ان کی جماعت عوامی اتحاد پارٹی (AIP) میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ان کے سیاسی مخالفین، جو انہیں بی جے پی کا پروکسی (Proxy) قرار دے رہے تھے، بے چینی کا شکار ہو گئے ہیں۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ، دہلی نے انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی پی کے ترجمان فردوس بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’یہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے اور ہمارے قائد کو ان کا حق مل گیا ہے۔‘‘ بابا نے کہا: ’’جب اروند کیجریوال (دہلی کے وزیر اعلیٰ) اور پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید پرہ کو یو اے پی اے (UAPA) کیس میں ضمانت مل سکتی ہے، تو انجینئر رشید کیوں نہیں؟ یہ لوگ بھی تو دہشت گردی کی حمایت کے الزامات سے بری ہوئے تھے۔ لیکن جب ایک عام کشمیری کو رہائی ملتی ہے، تو سیاسی جماعتوں کو خوش ہونے کے بجائے بے چینی محسوس ہوتی ہے۔‘‘

بابا نے مزید کہا کہ روایتی سیاسی جماعتیں، خاص طور پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی، انجینئر رشید کی رہائی سے اس لیے پریشان ہیں کیونکہ رشید ان کی عوامی حمایت کو چیلنج کریں گے اور ان کے طویل عرصے سے جاری عوامی استحصال کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بابا نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی جانب سے اے آئی پی امیدواروں اور دیگر آزاد امیدواروں کو ’’بی جے پی کا پروکسی‘‘ قرار دینے کے الزام پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’یہ جماعتیں خود بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں رہ چکی ہیں، تو انہیں دوسروں پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھاکنا چاہئے۔‘‘

اے آئی پی ترجمان نے مزید کہا: ’’عمر عبداللہ نے بی جے پی کی حکومت میں 1999 میں بطور جونیئر وزیر اپنی سیاسی تربیت کی تھی، جبکہ محبوبہ مفتی بی جے پی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بنی تھیں۔ اس لیے یہ جماعتیں ہم پر بی جے پی کا پروکسی ہونے کا الزام عائد نہیں سکتیں، جبکہ وہ خود ان کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہیں۔‘‘ بابا نے مزید کہا: ’’ہمارے قائد اب وادی بھر میں اپنی انتخابی مہم کے لیے نکلیں گے، جو کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے امیدواروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘

انجینئر رشید، جو کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے تھے، کو گزشتہ پانچ برسوں سے تہاڑ جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ انہوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ نشست سے جیل سے ہی انتخاب لڑا اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد لون کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔

پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے ترجمانوں نے اس عبوری ضمانت پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انجینئر رشید کی رہائی کے بعد ان کی جماعت کی انتخابی مہم کو تقویت ملے گی۔ اے آئی پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے 30 سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ یہ انتخابات 18 ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ نے انجینئر رشید کی رہائی کو سازش قرار دیا

Next Post

جموں میں ایل او سی کے قریب پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ، بی ایس ایف اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

جموں میں ایل او سی کے قریب پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ، بی ایس ایف اہلکار زخمی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: آخری لمحات میں کوئی گرفتاری یا بوتھ شفٹ نہ کریں: ای سی آئی کی ہدایت

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

درنگہ بل پلوامہ میں سڑک حادثہ، باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

اُدھم پور-کٹھوا سرحد پر جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »