• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں جنوبی کشمیر میں انتخابی ریلی

by امت ڈیسک
11/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج کانگریس کی جانب سے ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، اے آئی سی سی جموں کشمیر انچارج بھارت سن سولنکی، جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غلام احمد میر، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت دیگر کئی سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

اس جلسے میں ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے وابستہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ورکروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی متوقع ہے، اس سلسلہ میں اننت ناگ میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ این سی اور کانگریس کی جانب سے مشترکہ طور منعقد ہونے والا یہ پہلا جلسہ ہوگا۔ اس سے چند روز قبل ڈورو میں راہل گاندھی کی قیادت میں ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔

اس جلسہ میں کانگریس اور این سی کے سرکردہ رہنما عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور جموں کشمیر کے تئیں انڈیا الائنس کی حکمت عملی اور منشور کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ کانگریس عام طور پر جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے اور بے روزگاری کے خاتمے پر زور دے رہی ہے۔

ضلع اننت ناگ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں این سی اور کانگریس اتحادی طور (سیٹ شیئرنگ) ساتوں حلقوں میں انتخابات لڑ رہے ہیں۔ دو حلقوں میں کانگریس جبکہ دیگر پانچ پر این سی کے امیدوار میدان میں ہیں۔ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں – کشمیر اور جموں – میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع۔

کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پانپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ساوتھ۔ جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقے بشمول اندروال، کشتواڑ، پاڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رام بن اور بانہال میں 18 ستمبر کو اسمبلی الیکشن شیڈول کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں ایل او سی کے قریب پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ، بی ایس ایف اہلکار زخمی

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: آخری لمحات میں کوئی گرفتاری یا بوتھ شفٹ نہ کریں: ای سی آئی کی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: آخری لمحات میں کوئی گرفتاری یا بوتھ شفٹ نہ کریں: ای سی آئی کی ہدایت

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

درنگہ بل پلوامہ میں سڑک حادثہ، باپ جاں بحق،بیٹا زخمی

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

اُدھم پور-کٹھوا سرحد پر جھڑپ شروع

انجینئر رشید کو ملی دو اکتوبر تک ضمانت

رشید انجینئر کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ موخر، انتخابی مہم کے لیے عبوری ضمانت

آخری سانس تک پی ایم مودی کے نظریے کے خلاف لڑوں گا:انجینئر رشید

آخری سانس تک پی ایم مودی کے نظریے کے خلاف لڑوں گا:انجینئر رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »