امت نیوز ڈیسک //
جموں، 29 ستمبر: کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں اتوار کو جاری تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ آج علی الصبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پاکستانی جنگجو مارا گیا اور اس کی لاش بھی برآمد کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی جی پی جموں آنند جین ذاتی طور پر پوری کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کل بلاور میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی۔
عسکریت پسندوں کے ساتھ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک جب کہ ڈی وائی ایس پی اور ایک اے ایس آئی زخمی ہوئے۔









