امت نیوز ڈیسک//
گاندربل، 30 ستمبر : سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں کل دیر رات زیر تعمیر عمارت سے گرنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے این وی آئی کو بتایا کہ سنٹرل یونیورسٹی گاندربل میں زیر تعمیر عمارت سے گرنے سے ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مزدور کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال (ڈی ایچ) گاندربل لے جایا گیا، جہاں سے اسے ایس کے آئی ایم ایس سورا ریفر کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد میں اس کی شناخت بہار کے رہنے والے مرحوم درگا ٹھاکر کے بیٹے رام جی ٹھاکر کے طور پر کی گئی، جب کہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ -(نیوز وائبس آف انڈیا)