امت نیوز ڈیسک //
جموں، 3 اکتوبر:جمعرات کو کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ علاقہ میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد عسکریت پسندوں سے رابطہ قائم کیا گیا۔
مزید نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








