امت نیوز ڈیسک //
بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی ریلوے ٹریک پار کر رہا تھا۔ یہ حادثہ منگل کی صبح ریلوے اسٹیشن بڈگام سے ریلوے اسٹیشن مازہامہ کے درمیان رسو نامی گاؤں میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت معرفت احمد نجار ولد نذیر احمد نجار ساکنہ رسو، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ’’حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور معرفت نذیر ٹریک پار کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔‘‘ پولیس حکام نے طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا ۔










