امت نیوز ڈیسک //
جموں، 29 اکتوبر// منگل کو ادھم پور ضلع کے مگہ جوٹ علاقے میں ایک مسافر گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد نرسنگ کے 26 طالب علموں سمیت کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ بس تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ 26 نرسنگ طلباء سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جنہیں جی ایم سی ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ادھم پور، سلونی رائے نے کے این او کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام زخمیوں کو نکال کر جی ایم سی ادھم پور پہنچایا گیا۔











