• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

خطوں کے درمیان پیدا کی گئیں دوریاں کم کرنا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
29/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہاکہ گذشتہ 10سال کے دوران جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا اور5اگست2019کے فیصلے نہ صرف کشمیر بلکہ جموں کے عوام کیلئے بہت زیادہ نقصاندہ ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اس خطہ کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیلنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی لیکن بدقسمتی سے الیکشن سے عین قبل بھاجپا نے مذہب کے نام پر گندی سیاست شروع کی اور وہ یہاں کے عوام بہت حد تک گمراہ کرنے میں کامیاب رہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عوام کے بنیادی اور اہم نوعیت کے مسائل و مشکلات کا سدباب کرنا نومنتخبہ عوام کی اولین ترجیح ہے لیکن یہاں کے لوگوں کے درمیان جو دوریاں بڑھانے کی مذموم کوششیں کی گئی ہیں اُن کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان کے مطابق ریاست کے اندر خطوں کے درمیان جو دوریوں کو کم کرنے کیلئے دربار مو کی بحالی جیسے ٹھوس اور کارگر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ماضی کی طرح آپس میں ملیں اور ایک ساتھ زندگی بسر کرنے لگیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ10سال کے دوران ریاستی عوام کو جو مصائب اور مشکلات جھیلنے پڑے ، جموں کی آبادی سے اُس سے بچ نہیں پائی۔ یہاں بھی کمر توڑ مہنگائی ، اقتصادی بدحالی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے لوگ پریشانِ حال ہیں۔ نوجوان پود کو مایوسی کے بھنور میں دھکیلاگیاہے، وہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور منشیاتی جیسی لعنت میں گر گئے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت کے سامنے بہت سارے چیلنج ہے اور مجھے اُمید ہے کہ حکومت عوام کو راحت پہنچانے میں کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام معقولیت اور فیس میں کمی ،پینے کے پانی کی سپلائی بہتر بنانے اور راشن کوٹا میں اضافہ جیسے وعدوں پر نیشنل کانفرنس حکومت قائم ہے اور حکومت منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کریگی۔ اس دوران ملاقی ہونے والوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اسمبلی الیکشن میں جیت پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے لوگوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جیت اصل میں عوام کی جیت ہے، جنہو ں نے اپنی اس آبائی جماعت کو ماضی کی طرح بے پناہ محبت، تعاون اور اشتراک دیکر سرخرو کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہرکی کہ نو منتخب ممبران اسمبلی اور حکومت ہر سطح پر لوگو ںکی راحت رسانی اور اُن کے مشکلات حل کرنے میں دن رات لگن اور محنت کیساتھ کام کرتے رہیں گے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر کے ایس پی کالج گراؤنڈ میں 23 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ

Next Post

کشتواڑ میں ٹپر کی زد میں آکر دو راہگیر ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کشتواڑ میں ٹپر کی زد میں آکر دو راہگیر ازجان

71 سالہ شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

71 سالہ شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

رامبن میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک، چار شدید زخمی

رامبن میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک، چار شدید زخمی

جموں کشمیر اسمبلی نے اجلاس کی نشستوں کیلئے عارضی کیلنڈر جاری کیا

جموں کشمیر اسمبلی نے اجلاس کی نشستوں کیلئے عارضی کیلنڈر جاری کیا

جموں وکشمیر میں الگ الگ سڑک حادثے، 5 افراد کی موت، چار زخمی

جموں وکشمیر میں الگ الگ سڑک حادثے، 5 افراد کی موت، چار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »