• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس کو ہمارے قرار داد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

نیشنل کانفرنس کو ہمارے قرار داد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

by امت ڈیسک
07/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے پیش کردہ قرار داد کو ایک کمزور قرار داد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ہمارے قرار داد کی تائید کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا: ’اگر نیشنل کانفرنس اسمبلی میں پیش کی جانی والی ہماری قرار داد کی تائید نہیں کرتی ہے تو اسمبلی میں ہو رہی ہنگامہ آرائی ایک فکسڈ میچ ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ گرچہ 2024 کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن 2019 کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

قبل ازیں پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی نے اسمبلی میں دفعہ370 اور 35 اے کی بحالی کے متعلق ایک مشترکہ قرار داد پیش کی۔انہوں نے کہا: ’اسمبلی میں ایک کمزور قرار داد پیش کی جاتی ہے جو جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’اسمبلی میں بی جے پی شور کرنا بند کرتی ہے تو نیشنل کانفرنس شور کرنا شروع کرتی ہے یہ کیا فکسڈ میچ ہے اگر یہ فکسڈ میچ نہیں ہے تو نیشنل کانفرنس ہمارے قرار داد کی تائید کرے‘۔انہوں نے کہا: ’اگر نیشنل کانفرنس ہمارے قرار داد کی تائید کرتی ہے تو ہم ان سے فکسڈ میچ کہنے پر معافی مانگیں گے‘۔سجاد لون نے کہا: ’ہم نے مشترکہ طور پر ایک قرار دا پیش کی جس کا ہم نے عوامی قرار داد نام رکھا اس قرار داد میں لفظوں کی کوئی ہیر پھیر نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا: ’ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ دفعہ370 اور 35 اے کو بحال کیا جائے اور ریاستی درجے کو واپس دیا جائے نیز ہم جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم نے نیشنل کانفرنس کے قرار داد کی جلدی میں تائید کی لیکن بعد میں نے جب اس کو پڑھا تو ایسا سوچا کہ جو ہم سے چھین لیا گیا کیا اس کے لئے ایسی قرار داد پیش کرنا تھی‘۔انہوں کہا کہ نیشنل کانفرنس یا تو ہمارے قرار داد کی تائید کرے یا اس قرار داد کو پاس کرے کیونکہ ان کے پاس اراکین کی اکثریت ہے۔ان کہنا تھا: ’اگر نیشنل کانفرنس نے ایسا نہیں کیا تو یہ فکسڈ میچ ہے‘۔

سجاد لون نے کہا کہ گرچہ 2024 کی اسمبلی کے اختیارات کم ہیں لیکن 2019 کے تناظر میں یہ ایک انتہائی مضبوط ادارہ ہے جو لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا: ’میں اسپیکر سے ایک بات بولنا چاہتا ہوں کہ ہم صرف پانچ اراکین ہیں لیکن ہمیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’جب ہم نے آج اسمبلی میں مشترکہ قرار داد پیش کی تو اس کے پانچ منٹ بعد ہی ہائوس کو ملتوی کر دیا گیا‘۔مسٹر لون نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی قرار داد کو سوشل میڈیا پر تائید کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاسی سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین دیگر زخمی

Next Post

این سی نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
این سی نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہ

این سی نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہ

ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

سوپور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ :مشتبہ ملی ٹینٹ حملے میں دو وی جی ڈی ممبر ہلاک

کشتواڑ :مشتبہ ملی ٹینٹ حملے میں دو وی جی ڈی ممبر ہلاک

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور

جموں کشمیر اسمبلی اجلاس کے چوتھے روز بھی اسمبلی میں ہنگامہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »