امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ ضلع میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز کو ان کے متعلقہ مقامات سے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے رائزنگ کشمیر کو بتایا کہ انہوں نے جموں کے کشتواڑ ضلع کے کنٹواڑہ جنگلاتی علاقے سے دو وی ڈی جیز کی لاشیں برآمد کی ہیں جن کی شناخت نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قریبی جنگلاتی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔










