• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سندھ طاس معاہدہ پر عمر عبداللہ کا بیان بھاجپا کے موقف کی تائید: محبوبہ مفتی

سندھ طاس معاہدہ پر عمر عبداللہ کا بیان بھاجپا کے موقف کی تائید: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
13/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان طے شدہ مسائل کو اس طرح اٹھانا نہیں چاہیے جیسے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرتی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں معقول بات کرنی چاہیے اور ان مسائل کو ہرگز نہیں چھیڑنا چاہیے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کو بڑھائیں۔ اگر ہم ان طے شدہ معاملات کو اٹھاتے ہیں، تو (اس کا مطلب ہے کہ) ہم بی جے پی کی لائن پر چل رہے ہیں۔‘‘ پیر کو نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس میں، عمر عبداللہ نے سندھ آبی معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) کی ایسی شقوں پر بات کی جو جموں و کشمیر کو مکمل ہائیڈرو پاور پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے سے (ریاستی حکومت کو) روکتی ہیں اور صرف ’رن آف دی ریور‘ پروجیکٹس کی اجازت دیتی ہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا: ’’سردیوں کے سخت موسم میں جب بجلی کی پیداوار کم ہوتی ہے تو جموں و کشمیر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریاست (جموں کشمیر) کو دیگر ریاستوں سے بجلی درآمد کرنا پڑتی ہے جس کا منفی اثر اس کی معیشت پر پڑتا ہے۔‘‘ محبوبہ نے نیشنل کانفرنس کی قیادت پر الزام عائد کیا کہ اس نے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی NHPC) کو آٹھ پاور پروجیکٹس بیچ دیے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جو بجلی ہم پیدا کرتے ہیں وہ ہماری ہی ہے؟ شیخ عبداللہ نے بطور وزیر اعلیٰ سلار پاور پروجیکٹ (مرکزی حکومت کو) دیا، پھر فاروق عبداللہ نے این ایچ پی سی کو سات دیگر پاور پروجیکٹس دے دیے۔‘‘

محبوبہ نے کہا کہ حکومت کو کم از کم دو پاور پروجیکٹس کی واپسی یا ان کے لیے معاوضے کے لیے مرکزی حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر واحد ایسی ریاست ہے جو ہائیڈرو الیکٹریسٹی پیدا کرنے کے باوجود اندھیرے میں ہے، جب کہ بی جے پی ہر ریاست میں مفت بجلی یونٹس کا وعدہ کرتی ہے، پھر بھی ہم اندھیرے میں ہیں۔ حکومت کو رنگا راجن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پاور پروجیکٹس کی واپسی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ (کشیدگی) جموں و کشمیر کے عوام کے لیے مسائل پیدا کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’انڈس واٹر ٹریٹی (Indus Water Treaty) میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے جموں و کشمیر کے عوام کو قیمت چکانی پڑے گی۔ بی جے پی کی طرح بھارت اور پاکستان کے درمیان طے شدہ معاملات کو اٹھانے کے بجائے ہمیں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ جموں و کشمیر کے عوام پر بھاری پڑتا ہے۔‘‘

اسی دوران، حزب اختلاف کے رکن اسمبلی، ایم ایل اے ہندوارہ سجاد لون نے بھی عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ’’دائیں بازو کی دقیانوسی گفتگو‘‘ کے مترادف ہے۔ لون نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’’مرکزی حکومت کے لیے تنقید کا نشانہ بننے والی انڈس واٹر ٹریٹی کی مخالفت کرنا دائیں بازو کا دقیانوسی بیان ہے۔ اور ایک حالیہ منتخب شدہ وزیر اعلیٰ مرکز میں حکمران جماعت کو خوش کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ بینک کی ثالثی میں طے پانے والا ایک معاہدہ ہے، جو جموں و کشمیر کے چھ سرحدی دریاؤں کے پانی کے استعمال پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کا نظام وضع کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انڈس واٹر ٹریٹری پر سوال کرنے کے بجائے ہمیں مرکز سے دو پاور پروجیکٹوں کی واپسی کا مطالبہ کرنا چاہئے: محبوبہ مفتی

Next Post

حقوق کی بحالی سے ہی جموں وکشمیر کے عوام چین کی سانس لے سکتے ہیں: ڈاکٹر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حقوق کی بحالی سے ہی جموں وکشمیر کے عوام چین کی سانس لے سکتے ہیں: ڈاکٹر فاروق

لیکچررز اور پروفیسرز کی خالی اسامیاں جلد پرُ کی جائیں گی: وزیر تعلیم

لیکچررز اور پروفیسرز کی خالی اسامیاں جلد پرُ کی جائیں گی: وزیر تعلیم

سرینگر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دہلی کے دو گرفتار

سرینگر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط، دہلی کے دو گرفتار

راج باغ سرینگر میں آتشزدگی، اسکولی عمارت کو نقصان، بچے اور عملہ صحیح سلامت

راج باغ سرینگر میں آتشزدگی، اسکولی عمارت کو نقصان، بچے اور عملہ صحیح سلامت

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

بھرتی عمل کی غلط پالسیوں سے نوجوانوں کا اداروں پر اعتماد مزید متزلزل ہوا ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »