• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

by امت ڈیسک
11/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باراں کا امکان ہے۔

ماہر موسمیات فیضان عارف کے مطابق تازہ مغربی ہوا کے داخل ہونے کی صورت میں وادی کشمیر کے پہاڑی

علاقوں خاص کر گاندربل اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں میں11 دسمر کو برف باری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم شدت اختیار کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں کچھ میدانی علاقوں میں بھی 11 دسمبر کی

شام سے 12 دسمبر کی صبح تک ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ میدانی علاقوں میں برف باری کے 40 فیصد امکانات ہیں۔

موصوف ماہر موسمیات نے کہا کہ کرگل میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 12 دسمبر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے اور بعد ازاں اگلے دس

دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ

شب کا درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں

گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر کم سےکم دجرجہ حرارت منفی22.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے شوپیاں، اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ
ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری9 سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کاکوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 11 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 12 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنےکے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔

محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسمی حالات جاری رہ سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کامشورہ دیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

Next Post

بھارت نے جموں و کشمیر کے 44 زائرین سمیت شام سے 75 شہریوں کو بحفاظت نکالا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
بھارت نے جموں و کشمیر کے 44 زائرین سمیت شام سے 75 شہریوں کو بحفاظت نکالا

بھارت نے جموں و کشمیر کے 44 زائرین سمیت شام سے 75 شہریوں کو بحفاظت نکالا

چلہ کلان سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے  :صوبائی کمشنر کشمیر

چلہ کلان سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے :صوبائی کمشنر کشمیر

اننت ناگ میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ہلاک، کنڈکٹر زخمی

اننت ناگ میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ہلاک، کنڈکٹر زخمی

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے نے جموں اور کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

پونچھ میں ایل او سی کے قریب پاکستانی درانداز گرفتار

پونچھ میں ایل او سی کے قریب پاکستانی درانداز گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »